حافظ آباد میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کرنےوالا مرکزی ملزم خاور مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا ۔
پولیس کےمطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) حافظ آباد کی ٹیم نےگرفتارمرکزی ملزم خاورکی نشاندہی پر کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیےمانگٹ اونچا کے قریب چھاپہ مارا تو مسلح ملزمان نےپولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، ملزم خاور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا اور ہسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔
ایف آئی آر کےمطابق ملزمان نے میاں بیوی کی برہنہ اورنازیبا ویڈیو بنا کروائرل کی تھی،ملزمان نے 25 اپریل کوخاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،متاثرہ خاتون اپنےخاوندکےہمراہ نوشہرہ ورکاں سے آرہی تھی،ملزمان نےمانگٹ اونچا کے قریب میاں بیوی کو روکا۔
شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں بتایا کہ ’ہم دونوں کو باندھ دیا گیا اور مجھے زمین پر لٹاکر میرے سامنے بیوی کے ساتھ اجتماعی ریپ کیا، میں ملزمان کو روکتا ہی رہ گیا‘۔۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’ملزمان نے ہمیں اسلحے کے زور پر ایک دوسرے سے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا اور اس عمل کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا‘،ملزمان 2 موبائل فون، 2 تولہ سونا اور 2500 روپے نقدی بھی لوٹ کر لے گئے۔
واقعہ رپورٹ کرنے میں تاخیر اس لیے کی کیونکہ ملزمان نے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی،اجتماعی زیادتی کا مقدمہ 3 جون کو تھانہ کسوکی میں درج کیا گیا۔






















