سندھ حکومت نے محکمہ جیل میں اہم انتظامی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
قائم مقام گورنر سندھ اویس قادرشاہ نےآرڈیننس کے اجراء کی منظوری دے دی، آرڈیننس کےذریعے انتظامی اور رولز میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے قوانین کے تحت آئی جی جیل، ڈی آئی جی اور جیل سپرینٹنڈنٹس کے عہدے پر سول سروس کے افسران کی خدمات لی جاسکیں گی۔
آرڈیننس کے تحت آئی جی جیل کےعہدےپرسول سروس کےافسران کی تعیناتیاں کی جاسکےگی،گزشتہ شب محکمہ قانون نے قائم مقام گورنرسندھ اویس قادرکوآرڈیننس کامسودہ بھجوایاتھا۔




















