ٹاک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی پولیس استدعا منظور کرلی گئی۔
اسلام آباد کے ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد نے تفتیشی افسر کی استدعا پر فیصلہ سنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کو گرفتار کرلیا تھا،گرفتار ملزم عمر حیات نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق پنجاب سے ہے،ملزم کو فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ سے گرفتار کیا گیا، پولیس نے ملزم سے مقتولہ کا آئی فون بھی برآمد کر لیا ہے۔






















