اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس آج کی کاز لسٹ سے خارج کر دیا۔ عدالتی ویب سائٹ پر وضاحت دی گئی کہ کیس غلطی سے مقرر ہوا تھا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقات نہ کرانے پر دائر توہین عدالت کیس آج کی کاز لسٹ میں شامل کیا گیا تاہم بعد میں عدالتی ویب سائٹ پر وضاحت دی گئی کہ کیس غلطی سے مقرر ہوا تھا۔
رجسٹرار آفس نے آج کی سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کی تھی لیکن بعد ازاں کیس لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔یہ درخواست پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔
کیس کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے کرنی تھی۔ بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی شامل تھے۔






















