بجٹ کی آمد سےقبل اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی،اسٹاک مارکیٹ پہلی بار ایک لاکھ اکیس ہزارپوائنٹس کا سنگ میل عبورکرگئی۔
کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں 1200سےزائدپوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا،جہاں ہنڈریڈانڈیکس 1264پوائنٹس بڑھ کر121715پوائنٹس پرجاپہنچا ہے،اسٹاک مارکیٹ نےآج120796پوائنٹس کاانٹراڈے ہائی کاپراناریکارڈتوڑا۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کےاختتام پر 1573 پوائنٹس بڑھکر 120451 پوائنٹس پربند ہوئی تھی، بروکرز کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف سے بجٹ معاملات پر اتفاق ہونےکی خبر سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔





















