کے الیکٹرک کے 7 سال کے ملٹی ایئرٹیرف کیخلاف پاورڈویژن کی نظرثانی درخواست کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
پاورڈویژن کی نظرثانی درخواست کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کو کئی مارجن اورکاسٹ ریکوری کی اجازت دی ہے جس سے قومی خزانے اور صارفین پر 300 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
پاور ڈویژن کے مطابق نیپرا نے کے الیکڑک کا فیول کاسٹ ٹیرف 15 روپے ننانوے پیسے فی یونٹ مقررکیا ہے۔ اس سے وفاقی بجٹ پر دو سال میں 28 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے کے ای کو ریکوری نقصان بھی ٹیرف میں شامل کرنے کی اجازت دی ۔۔ جس سے سات سال میں سسٹم پر دو سو ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ورکنگ کیپیٹل پر 24 فیصد مارک اپ کی اجازت سے صارفین پر مزید 15 ارب کا بوجھ پڑےگا۔ تیرہ اعشاریہ نو فیصد ریکوری نقصان ٹیرف میں شامل کرنےکی اجازت دی گئی۔ امن و امان کی مد میں دو فیصد مارجن کی اجازت سے 99 ارب کا بوجھ پڑے گا۔ سرمایہ کاری پرڈالر ٹرم میں 15 فیصد منافع کی اجازت پر حکومت اورصارفین 7 سال میں 82 ارب اضافی دیں گے۔




















