پنجاب حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک چھٹیاں ہوں گی ۔
یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو پاکستان میں ہونے جارہی ہے جس کیلئے لاہور میں سرکاری سطح پر منڈیاں لگائی گئی ہیں ۔






















