جنوبی افریقی بلے باز ہینرک کلاسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لےلی۔
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کیلئے سوشل میڈیا پرجاری پوسٹ میں ہینرک کلاسن نے لکھا کہ میرے لیے بڑا افسوسناک دن ہے، آج میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے راہیں جدا کرلی ہیں ۔
ہینرک کلاسن نے بتایا کہ یہ میرے لیے ایک مشکل فیصلہ تھا اور مجھے یہ فیصلہ کرنے میں کافی وقت لگاکہ میرے مستقبل اور میری فیملی کیلئے کیا اچھا ہے،جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔
واضح رہےکہ ہینرک کلاسن نے 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کرچکے ہیں۔






















