کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار پر تشدد کرنےوالے ملزم سلمان فاروقی کو پولیس نے گرفتار کرلیا،پولیس نے ملزم کو فون کی لوکیشن ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم سلمان فاروقی کوڈیفنس سےگرفتارکرکےتھانےمنتقل کردیاگیا ہے،،سلمان فاروقی کیخلاف نوجوان پر تشدد کا مقدمہ عینی شاہد اور اہل علاقہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس حکام کےمطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ گزری میں درج کرلیا گیا،مقدمہ میں سلمان فاروقی،مسلح گارڈ اورنامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا،مقدمہ واقعہ کے عینی شاہد اور اہل علاقہ محمد سلیم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں جان سے مارنے کی دھمکیاں،تشدد اور بے عزت کرنے کی دفعات شامل ہیں،مقدمہ میں اغواکرکے ساتھ لے جانے کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے،پولیس نے بنگلے سے گارڈ سے سمیت دو افراد کو حراست میں لے رکھا ہے۔
شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں با اثر شخص کی جانب سے نوجوان پر سرعام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی،ویڈیو میں متاثرہ شخص اور اس کی بہن باربارمعافی کی درخواست کرتے رہے لیکن انکی نہیں سنی گئی۔




















