پاکستان بحریہ کی جانب سے پاکستان کی بڑی بندرگاہوں پر کسی خطرے سے نمٹنے کے لیے مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
PN conducted 2-day Ex focusing on countering sub-conventional & asymmetric threats across all major ports & harbours of Pak, aimed at validating & refining Tactics, Techniques & Procedures to ensure robust defence of critical maritime infrastructure against asymmetric threats.1/3 pic.twitter.com/R1IsajwyBB
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) June 1, 2025
پاک بحریہ کے مطابق 2 روزہ مشقوں کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بنانا تھا۔
بندگاہوں کی حفاظتی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا جبکہ پاک میرینز اور ایس ایس جی (این) کے علاوہ نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں نے مشقوں میں شرکت کی۔
قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے سمندری راستوں کی بلاتعطل حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔






















