قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اوپننگ بلے باز بابراعظم کے ساتھ شہریوں کی بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطا بق گزشتہ روز بابراعظم کے ساتھ شہریوں کی بدتمیزی کا واقعہ دوپہر جمعہ کی نماز کے بعد پیش آیا، شہریوں کی جانب سے سابق کپتان کی قریب سے ویڈیو بنانے کی کوشش کی گئی جس پر کھلاڑی نے منع کیا لیکن وہ باز نہیں آئے اور ویڈیو بنانے کا سلسلہ جاری رکھا جس پر بابراعظم غصے میں آئے ۔
خراب کارکردگی کے باعث بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا تھا جبکہ بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز میں انہیں موقع نہیں دیا گیا۔




















