ڈسکہ میں سبت روڈ پر بھتیجے نے چچا کو وراثتی جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
جائیداد کا تنازع جان لے گیا،بھتیجے نے وراثتی جائیداد کے تنازع پر چچا کو گولیاں ماردیں،مقتول کی شناخت 50 سالہ احمد عرف ہمایوں سکنہ پسرور روڈ کے نام سے ہوئی،مقتول احمد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم رفیق عرف علی واقعے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،بیوہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔





















