بچی کےکانوں سے سونے کی بالیاں اتاری گئیں،کاشف عباسی نے کہا ہے کہ ابراہیم حیدری سےمغوی بچی کی بازیابی کے معاملے پر اہلخانہ کی نشاندہی پر3ملزمان کوباقاعدہ گرفتارکرلیا گیاہے۔
کراچی ملیر کے ایس ایس پی کاشف عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچی کےکانوں سے سونے کی بالیاں اتاری گئیں،بالیاں کسی رشتہ دارخاتون کےپاس ہیں،برآمدگی کی کوشش کی جاری ہے،گرفتارملزمان نےبچی کےکانوں سےبالیاں نوچ کراتارنےکااعتراف کیا۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتارملزمان میں شوکت،اللہ ڈنواورکامران شامل ہیں،ملزمان نےاعتراف کیاکہ وہ سونےکی بالیاں چوری کرنےکی نیت رکھتےتھے،واردات میں خاتون کےبھی ملوث ہونےکاانکشاف،گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔
پولیس کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیاگیاہے۔






















