پاکستان نے ماسٹر ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں تیسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔ کاشف ریحان نے 102 کلو گرام کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔
قطر کے شہر دوحہ میں جاری ماسٹرز ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستان نے تیسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا، کاشف ریحان نے 102 کلو گرام کیٹیگری میں کامیابی حاصل کی۔
رپورٹ کے مطابق 45 سال کے ایج گروپ میں شامل کاشف ریحان نے 170 کلو گرام وزن اٹھایا، کاشف ریحان نے اسنیچ میں 70 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھا کر کامیابی حاصل کی۔
ایونٹ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 4 میڈلز حاصل کیے ہیں، جن میں 3 گولڈ اور ایک برانز شامل ہے۔ پاکستان کی جانب گزشتہ روز رشید خان نے سونے کا جبکہ عبدالمالک نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
پاکستان کی تین خواتین نیلم ریاض، سیبل سہیل اور نادیہ مقصود بھی آج ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ایشین ماسٹرز چیمپیئن شپ 31 مئی تک جاری رہے گی۔






















