بھارت کی دفاعی نااہلی اور کرپشن ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی، ایئر چیف اے پی سنگھ نے دفاعی معاہدوں میں بدعنوانی اور نااہلی کا پردہ چاک کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہوتا، کئی سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی ان کیلئے معاہدے کیے جاتے ہیں۔
بھارتی ایئر چیف کا کہنا تھا کہ دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں مگر ہتھیار نہیں آتے، آپریشن سندور بھارت کی دفاعی قیادت کیلئے آنکھیں کھول دینے والا ہے۔
انہوں نے مزد کہا کہ اس آپریشن نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کیخلاف بے بنیاد الزامات کے بعد بھارت نے آپریشن سندور کا آغاز کیا تھا، پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے 6 طیارے مار گرائے تھے۔






















