امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آنیوالے چند ہفتوں یا مہینوں میں ایران سے ڈیل ہوسکتی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جو کچھ ہوا اس پر مایوسی ہوئی اور یوکرین کی صورتحال پر پریشان ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑی تو یوکرینی صدر زیلنسکی اور روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بیٹھیں گے، میں نہیں بتا سکتا پیوٹن جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں یا نہیں، اگر پیوٹن ہمارے ساتھ کوئی کھیل کھیلتے ہیں تواس کا مختلف جواب دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غزہ میں امداد کی فراہمی شروع ہوگئی ہے اور عارضی جنگ بندی کیلئے اچھے جذبات ہیں جبکہ فریقین کو جنگ بندی پر اتفاق کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہماری بات چیت اچھی جارہی ہے اور ہم ایران کے ساتھ ڈیل چاہتے ہیں جبکہ آنیوالے چند ہفتوں یا مہینوں میں ایران سے ڈیل ہوسکتی ہے، میں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ایران کے خلاف کسی بھی اقدام اٹھانے سے منع کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کو غیر ملکی طلبا کی فہرستیں دکھانا ہوں گی۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہم ٹک ٹاک کو محفوظ بنانے چاہتے ہیں۔






















