عیدالاضحٰی قریب آتے ہی مصالحہ جات کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، 20 سے 25 فیصد اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیں۔
عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی مہنگئی بے قابو ہوگئی، ملتان کی مارکیٹس میں مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں، ہول سیل مارکیٹ میں لونگ 3400، کالی مرچ 3500، گرم مصالحہ 2800 جبکہ سرخ مرچ اور ہلدی 700 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مصالحہ جات مہنگے ہونا شروع ہوجاتے ہیں، عید کی وجہ سے مہنگائی مزید بڑھ جاتی ہے، جو راشن 5 ہزار کا آتا تھا وہ 8 ہزار کا ہوجاتا ہے۔
تاجروں نے مصالحہ جات پر لگے بے جا ٹیکسز کو قیمتوں میں اضافے کی وجہ قرار دے دیا۔ کہا کہ زیرہ سفید، لونگ، کالی مرچ، بڑی الائچی، دار چینی تمام گرم مصالحہ جات 20 سے 25 فیصد مہنگے ہوگئے، جس کی وجہ سے ہم نے بھی 5 سے 10 روپے بڑھادیئے ہیں۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ مصالحہ جات کی قیمتوں میں کمی کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔




















