سندھ حکومت نےاعلیٰ تعلیم حاصل کرنےوالے2700سےزائدطلبہ کےلیےاسکالرشپ کی منظوری دے دی۔
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال کا کہنا ہےکہ اسکالرشپ کےذریعےسندھ کےطلبہ ملک بھرکی 90سے زائدسرکاری ونجی جامعات میں تعلیم حاصل کرسکتےہیں، اس سال سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ سے مستفید ہونے والے طلبہ کی کل تعداد 7,600ہوگئی ہے۔
ترجمان کے مطابق سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ غریب اورہونہارطلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کے لیے قائم کیا گیا ہے،سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کےقیام سےاب تک تقریباً 40 ہزارطلبہ مستفید ہو چکے ہیں، سندھ حکومت کی جانب سےصوبےکےطلبہ کےلیےآکسفورڈ یونیورسٹی میں بھی اسکالرشپ دی جا رہی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی میں ذوالفقاربھٹواوربینظیربھٹواسکالرشپ کےتحت3طلبہ اور3طالبات کو6اسکالرشپ دی جارہی ہے۔





















