ملکی معیشت کو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینجز کی دیمک سے پاک کرنے کا مشن زورو شور سے جاری ہے اور اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تابڑ توڑ کارروائیں جاری ہیں ۔
ایف آئی اے کے گذشتہ 10 ماہ میں 452 چھاپے مارتے ہوئے 652 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں جبکہ 453 مقدمات درج کیئے گئے ہیں ۔چھاپوں کے دوران 28 سے زائد دکانیں،مارکیٹیں اور پلازے سربمہر کردیئے گئےگرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر تقریباً 8 ارب کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمدکر لی گئی ہے ۔گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 4 ارب 19 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور 3 ارب 62 کروڑ پاکستانی روپے برآمد کئے گئے ۔قبضے میں لی گئی رقوم میں 74 لاکھ امریکی ڈالر، اور 35 کروڑ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسیز شامل ہیں ۔
ایف آئی اے کی مطابق 308 ملزمان خیبر زون، اور 20 بلوچستان زون سے گرفتار کئے گئے ۔اسلام آباد سے 26، کراچی سے 69،حیدرآباد سے 27 ملزمان پکڑے ۔لاہور سے 73،فیصل آباد زون سے سے 55،ملتان زون سے 50 اور گوجرانولہ سے 24 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔