گلشن حدید میں کراچی واٹرکارپوریشن کی دھابیجی سےآنے والی مین لائن پھٹ گئی ۔لائن پھٹنےسےہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہونےلگا ۔
رپورٹس کے مطابق پپری پمپنگ اسٹیشن سےکراچی آنےوالی 54 انچ قطرکی لائن پھٹ گئی سپرنٹنڈنٹ انجنیئر تنویر شیخ کا کہنا ہے کہ لائن گلشن حدید قائد اعظم پارک کےمقام پر پھٹی ہے۔ لائن پھٹنےسے70 ملین گیلن یومیہ پانی کی کمی کاسامناکرنا پڑے گا لائن پھٹنے سے لانڈھی،کورنگی،قیوم آباد اور ڈی ایچ اے کےعلاقےمتاثر ہونگے۔
سپرنٹنڈنٹ انجنیئر ڈبلیو ٹی ایم تنویز شیخ کا کہنا ہے کہ متاثرہ لائن کا مرمتی کام شروع کر دیا گیا ہےواٹر کارپوریشن حکام کے مطابق لائن کے مرمتی کام کو مکمل ہونے میں 36 گھنٹے لگ سکتے ہیںپانی کی لائن پھٹنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی،54 انچ ڈائی کی لائن میں لیکیج کی شکایات تھی۔
خیال رہےکہ کچھ روز قبل ٹھٹھہ میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پربجلی کے بڑے بریک ڈاؤن سے لائن پھٹ گئی۔ 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 بیک پریشر کے باعث پھٹی تھی، اس لائن سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کے 19 پمپ بند ہوگئے جبکہ 2 روز قبل بھی بجلی کے بریک ڈاؤن سے پمپنگ اسٹیشن کی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئی تھیں۔