بھارتی دارالحکومت دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث سری لنکا اور بنگلادیش کے درمیان کل ہونے والے میچ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فضائی آلودگی میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اسموگ کی وجہ سے ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اسموگ کی وجہ سے دہلی میں موجود ٹیموں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بنگلادیش اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے میچ کیلئے پریکٹس بھی نہیں کی۔
خیال رہے کہ ورلڈکپ میں کل 6 نومبر کو نومبر کو دلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے اور اس سے قبل آئی سی سی نے دلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلے دو روز میں بھی دلی میں آلودگی میں بہتری کا امکان نہیں ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کا بڑھنا میچ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے جبکہ انتظامیہ کھلاڑیوں کو ڈگ آوٹ کی بجائے ڈریسنگ روم میں بٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔