بھارت میں مس ورلڈ کے مقابلے میں شریک برطانوی حسینہ نے بھارتی معاشرے کی اصلیت بے نقاب کردی۔'
بھارتی شہر حیدر آباد میں مس ورلڈ 2025ء کے مقابلے میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی 24 سالہ میلا میگی نے بھارت میں نامناسب اور غیر اخلاقی سلوک پر لب کشائی کردی۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویومیں برطانوی حسینہ ملامیگی نےکہا میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، شو پیس کی طرح امیرلوگوں کے سامنے پیش کیا گیا،مجھےمجبورکیاگیا کہ میں پورا دن ادھیڑ عمر امیر مردوں کے ساتھ رہوں اور ان کا دل بہلاتی رہوں۔
مس ورلڈمیں کچھ اخلاقی اقدار ہونے چاہییں،میں وہاں لوگوں کی تفریح کے لیے نہیں گئی تھی۔ اس لیے مزید وہاں رہنا گوارا نہیں کیا
خیال رہے کہ نامناسب رویے پر مس انگلینڈ،مِلا میگی ،مس ورلڈ کا مقابلہ چھوڑ کر واپس انگلینڈ چلی گئیں تھیں۔






















