قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کر دی گئی۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، نجکاری کمیشن نے اظہار دلچسپی کی درخواستوں کی تاریخ میں دو ہفتے کی توسیع کر دی،درخواستیں اب انیس جون تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،اس سے قبل آخری تاریخ تین جون مقرر تھی۔
ذرائع کےمطابق پاک بھارت کشیدگی اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں کو اضافی وقت دیا گیا۔نجکاری کے تحت پی آئی اے کے اکاون سے سو فیصد تک شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے،اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن بھی 19جون تک جمع کرائی جا سکے گی۔
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی فروخت سے متعلق دیگر شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔




















