ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہافلسطین کے مسئلے پر پاکستان کا مؤقف قابلِ تحسین رہا ہے،صہیونی ریاست سےتعلقات کیلئے اسلامی ممالک پرہمیشہ دباؤ رہا ہے،لیکن پاکستان کبھی بھی ان ترغیبات اور دباؤ سے متاثر نہیں ہوا۔
ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نےسوشل میڈیا پراپنےپیغام میں کہا پاکستان اور ایران کےتعلقات ہمیشہ پرجوش اوربرادرانہ رہے،دونوں ممالک کئی شعبوں میں ایک دوسرے کی مدد کرسکتےہیں۔
مزیدکہا پاکستان اور ایران کے درمیان معاشی،سیاسی اور ثقافتی تعلقات میں توسیع کے مواقع موجود ہیں، ہم دوطرفہ تعلقات میں غیر معمولی توسیع کیلئے پر امید ہیں۔





















