محکمہ صحت پنجاب نے نوازشریف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا میں کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ صحت کی جانب سے اسپتال میں کنٹریکٹ پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھرتی شروع کردی گئی۔
محکمہ صحت پنجاب نے نواز شریف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا میں مستقل ڈاکٹرز کی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ڈاکٹرز کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں امراض قلب کے اسپتال میں عارضی پر ڈاکٹرز کی بھرتیاں شروع کردی گئی ہیں، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میل اور فیمیل میڈیکل افسران بھرتی ہوں گے، سینئر رجسٹرار، کسنلٹنٹ کارڈیالوجسٹ بھی کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اسپتال میں کنسلٹنٹ ریڈیالوجسٹ اور پیتھالوجسٹ، اسٹاف نرسز اور لیب ٹیکنالوجسٹ ڈیلی ویجز پر رکھے جائیں گے، 200 بستروں پر مشتل اسپتال کی او پی ڈی رواں برس جولائی میں فعال کی جائے گی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نواز شریف کارڈیالوجی اسپتال سرگودھا کو بورڈ آف گورنرز کے ذریعے چلایا جائے گا، بورڈ آف گورنرز کو عملے کو بھرتی اور ملازمت سے فارغ کرنے کا اختیار ہوگا




















