حکومت نے صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے اضافی بجلی کی کھپت کو فروغ دینے کے لیے سرپلس پاور پیکج متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاور ڈویژن میں اس پیکج کے لیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں جن میں ابتدائی طور پر پیکج کا دورانیہ 3 سال رکھنے کی تجویز شامل ہے۔
اس پیکج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر 9 سینٹ فی یونٹ کا مراعاتی ریٹ تجویز کیا گیا ہے۔
گرین فیلڈ انڈسٹریز، ڈیٹا سینٹرز، اور کرپٹو مائننگ آپریشنز بھی اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گے۔
یہ اقدام صنعتی اور زرعی شعبوں کو سستی بجلی کی فراہمی سے ترقی دینے کا ایک اہم قدم ہے۔




















