پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
شاہ محمود قریشی کو سینے میں تکلیف کی شکایت پر 17 مئی کو جیل سے پی آئی سی لایا گیا تھا جہاں وہ 8 روز تک زیر علاج رہے۔
ہفتے کے روز پی ٹی آئی رہنما کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد پولیس کی سخت سیکیورٹی میں واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے مطابق میری صحت ابھی سفر کی اجازت نہیں دیتی اور میرا سٹی سکین اور اینجیوگرافی ہونا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے اپنی میڈیکل فائل دکھانے کا مطالبہ کیا تھا لیکن انہیں فائل دکھانے سے انکار کر دیا گیا۔






















