پاکستان کے پہلے پاور ایکوپمنٹ مینوفیکچرنگ ڈیش بورڈ کا اجرا کر دیا گیا اور اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہناتھا کہ توانائی شعبےکے آلات کی مقامی سطح پرتیاری بڑا سنگ میل ہے۔
تفصیلات کے مطابق اویس لغاری نے کہا کہ نئے دورکے چیلنجزسے نمٹنےکیلئے جدت اپنانا ہوگی، اقدام خود انحصاری،جدت اور پائیدارترقی کی طرف اہم قدم ہوگا، منصوبہ توانائی شعبے میں خودانحصاری،درآمدی سامان میں کمی کا باعث ہو گا، پاکستان میں سولر کے استعمال میں اضافہ ہواہے، پاکستان توانائی کےشعبےمیں ترقی کے سفر پر تیزی سے گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ توانائی سیکٹرمیں اصلاحات،پالیسی سازی کیلئے مقامی تیار کردہ ڈیٹا ڈیش بورڈ اہم ہے، نیشنل ٹیرف پالیسی بن چکی ہے، پاورٹیرف سے متعلق پالیسی کوحتمی شکل دی جارہی ہے، برآمدی شعبے کیلئے سستی بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔



















