جنوبی وزیرستان میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے اینضرچینہ شکی کے مقام پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے ایک شخص جاں بحق اور سیکیورٹی فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
دھماکے کے بعد فورسز کی اضافی نفری علاقے میں پہنچ گئی، مزید دھماکا خیز مواد اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔





















