بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے جنگ بندی میں امریکی کردار کا اعتراف کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر نے اپنے بیان میں کہا امریکی نائب صدراورسیکرٹری روبیو بھارتی حکومت سےبراہِ راست رابطےمیں تھے،امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکامجھ سے رابطہ ہوا،کشیدگی کے دوران امریکی نائب صدروینس نےوزیراعظم مودی سےرابطہ کیا۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت اورسیکریٹری خارجہ نےکئی بارجنگ بندی میں امریکی کردارکی تردیدکی تھی۔






















