اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں 100 فیصد اضافے پر سی ڈی اے نے اپنے فیصلے سے یوٹرن لے لیا،سی ڈی اے ترجمان نے میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کی تردید کر دی۔
ترجمان سی ڈی اے نے اپنے ہی فیصلے سے یوٹرن لے لیا،عوامی ردعمل سامنے آنے پر کرایوں میں اضافے کو صرف تجویز قرار دے دیا گیا،کہا کہ اورنج،بلیو،گرین اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،یہ صرف ایک زیرغور تجویز تھی جس پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں میٹرو اور الیکڑک کی تمام بسوں کے یکطرفہ کرائے 50 روپے سے بڑھا کر 100 روپےکرنے کا فیصلہ سامنے آیا تھا،سی ڈی اے کے تحت چلنے والی بسوں کا اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ بھی 100 روپے کردیا گیا تھا۔
میٹرو اورالیکٹرک فیڈربسیں اسلام آباد کے 17 روٹس پر چلتی ہیں،اس فیصلے سے روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے 90 ہزار سے زائد مسافروں نے متاثر ہونا تھا،نیا کرایہ نامہ 26 مئی سے نافذ العمل ہونا تھا۔






















