آئی پی پی پنجاب کے صدر رانا نذیر احمد خان نے معرکہ حق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود نماز پڑھائی اور پھر فوج کو حکم دیا کہ دشمن پر چڑھائی کرو، آج پوری قوم، ہمارا اور عبدالعلیم خان کا سر فخر سے اونچا ہو گیاہے ، ہمارے سپہ سالار نے دلیری دکھائی، یہ اللہ کی کرم نوازی ہے ۔
عبدالعلیم خان ، اراکین اسمبلی اور کارکنوں کو خوش آمدید کہتاہوں ، کوٹ ادو اور لیہ کے عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں ، آپ کے چہروں کی محبت کو بیان کرنے کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ، آپ کو مبارک ہو پاکستان کو فتح حاصل ہوئی ہے ، آج ہر پاکستانی عزت پوری دنیا میں کئی گنا بڑھ گئی ہے ، ہم آج اپنی مسلح افواج اور ان کے کمانڈروں کو مبارک باد دیتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خود نماز پڑھائی اور پھر فوج کو حکم دیا کہ دشمن پر چڑھائی کرو، آج ہمارا اور عبدالعلیم خان کا سر فخر سے اونچا ہو گیاہے ، ہماری سپہ سالار نے دلیری دکھائی، یہ اللہ کی کرم نوازی ہے ، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہم اپنے غازیوں اور شہیدوں کو سلام کرتے ہیں ۔لیہ استحکام پاکستان کا گڑھ ہے ۔






















