استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا معرکہ حق کنونشن کیلئے پنڈال پہنچے تو قیادت اور کارکنان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیاگیا ، جلسہ گاہ پارٹی نعروں سے گونج اٹھی۔
تفصیلات کے مطابق آئی پی پی کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے لیہ میں معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لیہ کی عوام نے بھر پور تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پارٹی اور پاک فوج سے محبت کا ثبوت دیدیا ہے ۔
عبدالعلیم خان کی آمد پر کارکنان اور پارٹی قیادت کی جانب سے بھر پور استقبال کیا گیا ، کارکنان نے اپنے لیڈر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ پنڈال پارٹی اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔
پنڈال میں استحکام پاکستان اور قومی پرچموں کی بہار دیکھنے میں آئی جبکہ کارکنان کا جوش دیدنی تھا۔ کارکنا ن کا کہنا تھا کہ پاک افواج نے جسطرح بھارت کو شکست دی صدیوں یاد رکھا جائے گا۔ کارکنان صدر آئی پی پی کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں جبکہ ملتان شہر سے لیہ تک کی شاہراہ پر قومی و پارٹی پرچم سجا دئے گئے۔






















