لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے معرکہ حق کنونشن کا انعقاد کیا کیا گیا جس دوران عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے ، پارٹی صدر عبدالعلیم خان کا ہیڈ محمد والا میں شاندار استقبال کیا گیا ، کارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔
استحکامِ پاکستان پارٹی (IPP) کے صدر اور وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا قافلہ پنڈال کی جانب رواں دواں تھا اور جیسے ہی IPP صدر کا قافلہ پٹھان ہوٹل چوک پہنچا، عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ فضاء "استحکامِ پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے گونج اُٹھی، جبکہ کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ساتھ موجود تھی۔
معرکہ حق کنونشن میں لیہ کے عوام کی بھاری تعداد شریک ہوئی ، کنونشن کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔






















