لیہ میں استحکام پاکستان پارٹی کا معرکہ کنونشن جاری ہے جس میں شرکت کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی ہے جبکہ مزید قافلے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے ، اس موقع پر پارٹی کے جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ میں سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتاہوں اس کے بعد لیہ کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتاہوں آج انہوں نے نہ صرف پاک فوج کے ساتھ بلکہ استحکام پاکستان پارٹی سے بھی دلی محبت کا اظہار کیاہے ۔
سماء نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شعیب صدیقی کا کہناتھا کہ لیہ کی عوام نے پرجوش استقبال کیا ہے ، جس طرح ہمارا استقبال کیا گیا وہ ثابت کرتاہے کہ عوام کے دل افواج پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، یہ ورکرز کنونشن تھا جسے ہم نے تبدیل کرتے ہوئے معرکہ حق کنونشن میں تبدیل کیا اور آج لوگوں نے ثابت کیا کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ محبت کرتے ہیں ، پوری قوم اپنے سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے ، مودی کو بتا دینا چاہتی ہے کہ ایک غلطی تم نے چھ اور سات مئی کی رات کی اور ایک غلطی تم نے خضدار میں پھولوں کو نقصان پہنچانے کی کی ہے ، جو حال ہم نے دس مئی کو کیاہے اس سے زیادہ برا حال تمہارا ہو گا۔ا
انہوں نے کہا کہ رفاقت علی گیلانی کو مبارک دیتاہوں ، لیہ کے عوام ان سے محبت کرتے ہیں ۔میں صدر عبدالعلیم خان کو بھی مبارک باد دیتاہوں کہ یہ پارٹی کا پہلا کنونشن ہے جو کہ لیہ میں ہونے جارہاہے ، اب یہ صرف لیہ میں بلکہ صوبہ پنجاب اور پاکستان کے ہر ڈویژن اور ضلع میں معرکہ کنونشن منعقد کیا جائے جس میں لوگ شریک ہو کر افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔






















