پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں مسلسل 5 دن اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ می سونے کی فی اونس قیمت 19 ڈالر کمی کے بعد 3291 ڈالر پر آگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیم 1900 روپے کی بڑی کمی کے بعد تین لاکھ 47 ہزار 500 روپے اور دس گرام 1629 روپے گر کر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے پر آگیا۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی اور مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 38 روپے کمی سے 3428 روپے اور فی اونس 0.38 ڈالر کمی سے 32.70 ڈالر پر آگئی۔
واضح رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ پانچ روز کے دوران 14200 روپے اور فی اونس 142 ڈالر اضافہ ہوا ہے۔





















