امریکی ایوان نمائندگان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس بل کی منظوری دیدی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپبلکن کی قیادت میں ایوان نے بل سینیٹ کو بھیج دیا،ٹرمپ کے 2017 کے ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع اور نئے مراعات شامل ہیں۔
بل میں میڈیکیڈ اور ایس این اے پی جیسے سماجی پروگراموں میں کٹوتیاں بھی شامل ہیں،اس بل سے وفاقی خسارے میں کھربوں کا اضافہ متوقع ہے۔






















