پاکستان سے رواں سیزن میں ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائےگا،پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے آم کی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیا۔
چیئرمین پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن وحید احمد کا کہنا ہے کہ آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ایک لاکھ 25 ہزار ٹن آم کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔
رواں سیزن آم کی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن رہنےکا امکان ہے،رواں سیزن جنوبی افریقہ کی نئی منڈی ملنےکا امکان ہے،جنوبی افریقہ کے قرنطینہ ماہرین کا وفد رواں سیزن پاکستان کا دورہ کرےگا،چین اورترکی کی منڈی پرخصوصی توجہ ہوگی،جاپان،آسٹریلیا امریکا اورسائوتھ کوریا کی منڈیوں کو مستحکم کریں گے۔
پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نےمطالبہ کیا ہے کہ حکومت شپنگ کمپنیوں کی جانب سے غیرمنصفانہ اضافی فریٹ چارجز وصولی کا نوٹس لے۔





















