چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی زیرصدارت کا ایچ ای سی کے ہنگامی اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کو کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
چیئرمین مختار احمد کی زیرصدارت ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ضیاء القیوم کی سالانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی اور انہیں فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضیاء القیوم کو لیپ ٹاپ اسکیم میں مبینہ تاخیر کو جواز بنا کر ہٹایا گیا، کمیشن ممبران کی جانب سے معاملے پر قانونی رائے لینے کی تجویز بھی دی گئی۔
ضیاء القیوم کی تعیناتی 4 سال کیلئے ہوئی تھی جو مکمل ہونے سے پہلے ہی ختم کردی گئی۔






















