سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ، فی اونس 66 ڈالر اور فی تولہ 6600 روپے بڑھ گئے۔
ایران اور امریکا مذاکرات میں تعطل سے گولڈ مارکیٹس میں ہلچل مچ گئی، آج ایک بار پھر سونے نے لمبی چھلانگ لگائی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 66 ڈالر اضافے سے 3310 ڈالر پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 6600 روپے بڑھکر 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کے بھاؤ 5659 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگئے۔
اعداد و شمار کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 56 روپے اضافے سے 3466 روپے ہوگئی جبکہ فی اونس نرخ 0.56 ڈالر اضافے سے 33.08 ڈالر پر پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ روز کے دوران 14200 روپے اور فی اونس 142 ڈالر اضافہ ہوچکا ہے۔





















