لاہور پولیس کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تفتیش اور پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تاہم سابق وزیر اعظم نے پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
منگل کے روز لاہور پولیس کی گیارہ رکنی ٹیم 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔
بانی پی ٹی آئی نے وکلا کی عدم موجودگی میں ٹیسٹ کے لیے شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق جیل عملہ بانی کو بلانے کے لیے گیا لیکن وہ نہیں آئے۔





















