بنگلادیشی کرکٹ ٹیم ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے درمیان دبئی میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آئے گی۔
پاکستان اور بنگلادیش کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے، پاک بنگلادیش سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی آج خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دئبی پہنچے تھے، محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیداران سے ملاقاتیں کیں، طویل مذاکرات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان آنے پر قائل کرلیا گیا۔






















