حکومت پنجاب نے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت آفٹرنون اسکولز میں کل سے جبکہ دیگر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔ پنجاب بھر کے تمام اسکولز 15اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔
قبل ازیں پنجاب حکومت نے بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بڑھتی گرمی اور ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر اسکولز میں 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کی منظوری دی تھی ۔ فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولز پر ہوگا۔
پنجاب بھر کے اسکولز کے اوقات کار بھی تبدیل کردئیے گئے، اسکولز کے اوقات کار 7:30 بجے سے 11:30 تک ہوں گے، 28 مئی سے قبل تمام اسکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔



















