سندھ حکومت نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر کے موقع پر 28 مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر کے سلسلے میں صوبائی دفاتر اور بلدیاتی کونسلز سمیت تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے بھی 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔






















