حکومت نے زیادہ بجلی استعمال کرنیوالے پنکھوں کی تبدیلی کا قومی پلان تیار کرلیا۔ وزیراعظم نے انرجی سیور پنکھے عوام کو آسان قسطوں پر دینے کی تجویز منظور کرلی۔ عوام کو بلا سود آسان قسطوں پر پنکھوں کی فراہمی کی اسکیم پر آئی ایم ایف سے مشاورت بھی ہوگی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انرجی سیور پنکھوں لگانے کیلئے پلان کا اعلان آئندہ بجٹ میں کیا جائے گا، منصوبے کے تحت صارفین بینکوں کی مالی معاونت سے انرجی ایفیشنٹ فین لگوا سکیں گے، صارفین ان پنکھوں کی قیمت کی ادائیگی بجلی بلز کے ذریعے اقساط میں کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق اے سی فینز کو ڈی سی فینز سے تبدیل کرنے سے 5 ہزار میگا واٹ تک بجلی کی بچت ہوگی، وزیراعظم عوام کو بجلی بلز میں ریلیف کیلئے مختلف تجاویز تیار کرنے کا حکم دے چکے ہیں۔





















