سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوگیا، فی تولہ نرخ 4 ہزار روپے اور فی اونس 40 ڈالر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 40 ڈالر بڑھ گئی، جس کے بعد نرخ 3241 ڈالر پر آگئے۔
ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ پاکستان میں بھی فی تولہ سونا مسلسل تیسرے دن مہنگا ہوگیا، نرخ 4 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 3429 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 93 ہزار 638 روپے پر آگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں فی تولہ چاندی 3410 روپے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 32.52 ڈالر پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر سونے کی قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔



















