لاہور میں گزشتہ ہفتہ سے جاری گرمی کی شدت میں کمی آگئی، شہرمیں صبح سویرے تیزگرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
شہر میں صبح سویرے گیارہ کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے سے سورج کی تپش کم ہوگئی۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت بتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا،جبکہ آج زیادہ سے زیادہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں دن بھرہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور میٹ آفس کے مطابق شہر میں دس سے پندرہ فیصد بارش کے امکانات بھی موجود ہیں۔



















