سابق امریکی صدر جوبائیڈن کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے۔
بائیڈن آفس کے مطابق سابق صدر میں پروسٹیٹ کینسرکی تشخیص ہوئی ہے جو انُ کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ بائیڈن کو 82 سال کی عمر میں موذی مرض لاحق ہوا ہے۔ اہلخانہ کی علاج کیلئے مشاورت جاری ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ نے سابق صدرکیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ سابق نائب امریکی صدرکملاہیرس نے بھی جوبائیڈن کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
واضح رہے کہ جوبائیڈن 2020 سے 2024 تک امریکہ کے صدر رہے اور اپنی معمر عمری کے باوجود سرگرم سیاسی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔





















