محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نےنظراندازاسکولزدوبارہ چلانےکافیصلہ کیا ہے،ٹھیکے پردیئے اسکولوں کا اسٹاف نئےسرکاری اسکولز میں تعینات ہوگا۔
وزیرتعلیم پنجاب کےمطابق 1961سرکاری اسکولوں میں 26 ہزار سے زائد اساتذہ مامور ہوں گے،کسی استاد کی نئی بھرتی نہیں ہوگی،جن اسکولز میں اساتذہ زیادہ ہیں وہاں سےنئےاسکولزمیں تبادلے ہوں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ اسکولز ٹھیکے پر دینے کے بعد 43960 اسٹاف کی سیٹیں ختم ہورہی تھیں،گزشتہ دس سال سےاسکولزموجود تھےمگر اساتذہ بھرتی نہیں ہوئے، پنجاب کی ہرتحصیل میں15سے20 سرکاری اسکولز کا اضافہ ہوگیا،کوئی نئی بھرتی نہیں کی پہلے سے موجوداساتذہ تعینات کر دیئے،محکمہ خزانہ پنجاب نےمحکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کو منظوری دیدی۔






















