پاکستانی برآمدات میں ایک ارب اکسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،موجودہ مالی سال کے دس ماہ میں 26 ارب 90 کروڑ ڈالر کی اشیاء برآمد کی گئیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ سال کے 25 ارب 27 کروڑ ڈالر کےمقابلے 6.40 فیصد اضافہ ہوا، عالمی تجارتی جنگ کے باوجود ٹیکسٹائل برآمدات میں 8.41 فیصد اضافہ ہوا،جولائی سے اپریل 14 ارب 83 کروڑ ڈالرکی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 10 ماہ میں ٹیکسٹائل ایکسپورٹ 1 ارب 15 کروڑ ڈالر بڑھ گئیں،ریڈی میڈ گارمنٹس، نیٹ ویئر، بیڈ ویئر، ٹاولز، سلک، ملبوسات شامل ہیں،مینوفیکچرنگ آلات کی برآمدات 6.61 فیصد اضافے سے 3 ارب 50 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیاگیا،کارپٹ،کھیلوں کا سامان، فٹبال، کارپٹ وغیرہ شامل ہیں۔




















